4 اشعار

آہ جس وقت سر اٹھاتی ہے

Āh jis waqt sar uṭhātī hai

آہ جس وقت سر اٹھاتی ہے

«آہ جس وقت سر اٹھاتی ہے» میر تقی میر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 25 سیکنڈ ہے۔

آہ جس وقت سر اٹھاتی ہےعرش پر برچھیاں چلاتی ہے

ناز بردار لب ہے جاں جب سےتیرے خط کی خبر کو پاتی ہے

اے شب ہجر راست کہہ تجھ کوبات کچھ صبح کی بھی آتی ہے

چشم بددور چشم تر اے میرؔآنکھیں طوفان کو دکھاتی ہے

— میر تقی میر