7 اشعار

بارہا گور دل جھنکا لایا

Bārhā gor-e-dil jhinkā lāyā

بارہا گور دل جھنکا لایا

«بارہا گور دل جھنکا لایا» میر تقی میر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

بارہا گور دل جھنکا لایااب کے شرط وفا بجا لایا

قدر رکھتی نہ تھی متاع دلسارے عالم میں میں دکھا لایا

دل کہ یک قطرہ خوں نہیں ہے بیشایک عالم کے سر بلا لایا

سب پہ جس بار نے گرانی کیاس کو یہ ناتواں اٹھا لایا

دل مجھے اس گلی میں لے جا کراور بھی خاک میں ملا لایا

ابتدا ہی میں مر گئے سب یارعشق کی کون انتہا لایا

اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میرؔپھر ملیں گے اگر خدا لایا

— میر تقی میر