7 اشعار

بنی تھی کچھ اک اس سے مدت کے بعد

Banī thī kuchh ek us se muddat ke ba'd

بنی تھی کچھ اک اس سے مدت کے بعد

«بنی تھی کچھ اک اس سے مدت کے بعد» میر تقی میر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

بنی تھی کچھ اک اس سے مدت کے بعدسو پھر بگڑی پہلی ہی صحبت کے بعد

جدائی کے حالات میں کیا کہوںقیامت تھی ایک ایک ساعت کے بعد

موا کوہ کن بے ستوں کھود کریہ راحت ہوئی ایسی محنت کے بعد

لگا آگ پانی کو دوڑے ہے تویہ گرمی تری اس شرارت کے بعد

کہے کو ہمارے کب ان نے سناکوئی بات مانی سو منت کے بعد

سخن کی نہ تکلیف ہم سے کرولہو ٹپکے ہے اب شکایت کے بعد

نظر میرؔ نے کیسی حسرت سے کیبہت روئے ہم اس کی رخصت کے بعد

— میر تقی میر