5 اشعار

کچھ موج ہوا پیچاں اے میرؔ نظر آئی

Kuchh mauj-e-hawa pechaan ae Meer nazar aayi

کچھ موج ہوا پیچاں اے میرؔ نظر آئی

«کچھ موج ہوا پیچاں اے میرؔ نظر آئی» میر تقی میر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

کچھ موج ہوا پیچاں اے میرؔ نظر آئیشاید کہ بہار آئی زنجیر نظر آئی

دلی کے نہ تھے کوچے اوراق مصور تھےجو شکل نظر آئی تصویر نظر آئی

مغرور بہت تھے ہم آنسو کی سرایت پرسو صبح کے ہونے کو تاثیر نظر آئی

گل بار کرے ہے گا اسباب سفر شایدغنچے کی طرح بلبل دلگیر نظر آئی

اس کی تو دل آزاری بے ہیچ ہی تھی یاروکچھ تم کو ہماری بھی تقصیر نظر آئی

— میر تقی میر