5 اشعار

عجیب خوف مسلط تھا کل حویلی پر

Ajeeb khauf musallat tha kal haveli par

عجیب خوف مسلط تھا کل حویلی پر

«عجیب خوف مسلط تھا کل حویلی پر» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

عجیب خوف مسلط تھا کل حویلی پرلہو چراغ جلاتی رہی ہتھیلی پر

سنے گا کون مگر احتجاج خوشبو کاکہ سانپ زہر چھڑکتا رہا چنبیلی پر

شب فراق مری آنکھ کو تھکن سے بچاکہ نیند وار نہ کر دے تری سہیلی پر

وہ بے وفا تھا تو پھر اتنا مہرباں کیوں تھابچھڑ کے اس سے میں سوچوں اسی پہیلی پر

جلا نہ گھر کا اندھیرا چراغ سے محسنؔستم نہ کر مری جاں اپنے یار بیلی پر

— محسن نقوی