6 اشعار

بنام طاقت کوئی اشارہ نہیں چلے گا

Ba-nām-e-tāqat koī ishāra nahīñ chale gā

بنام طاقت کوئی اشارہ نہیں چلے گا

«بنام طاقت کوئی اشارہ نہیں چلے گا» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

بنام طاقت کوئی اشارہ نہیں چلے گااداس نسلوں پہ اب اجارہ نہیں چلے گا

ہم اپنی دھرتی سے اپنی ہر سمت خود تلاشیںہماری خاطر کوئی ستارہ نہیں چلے گا

حیات اب شام غم کی تشیبہ خود بنے گیتمہاری زلفوں کا استعارہ نہیں چلے گا

چلو سروں کا خراج نوک سناں کو بخشیںکہ جاں بچانے کا استخارہ نہیں چلے گا

ہمارے جذبے بغاوتوں کو تراشتے ہیںہمارے جذبوں پہ بس تمہارا نہیں چلے گا

ازل سے قائم ہیں دونوں اپنی ضدوں پہ محسنؔچلے گا پانی مگر کنارہ نہیں چلے گا

— محسن نقوی