7 اشعار

بچھڑ کے مجھ سے یہ مشغلہ اختیار کرنا

Bichhaṛ ke mujh se ye mashġhala iḳhtiyār karnā

بچھڑ کے مجھ سے یہ مشغلہ اختیار کرنا

«بچھڑ کے مجھ سے یہ مشغلہ اختیار کرنا» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

بچھڑ کے مجھ سے یہ مشغلہ اختیار کرناہوا سے ڈرنا بجھے چراغوں سے پیار کرنا

کھلی زمینوں میں جب بھی سرسوں کے پھول مہکیںتم ایسی رت میں سدا مرا انتظار کرنا

جو لوگ چاہیں تو پھر تمہیں یاد بھی نہ آئیںکبھی کبھی تم مجھے بھی ان میں شمار کرنا

کسی کو الزام بے وفائی کبھی نہ دینامری طرح اپنے آپ کو سوگوار کرنا

تمام وعدے کہاں تلک یاد رکھ سکو گےجو بھول جائیں وہ عہد بھی استوار کرنا

یہ کس کی آنکھوں نے بادلوں کو سکھا دیا ہےکہ سینۂ سنگ سے رواں آبشار کرنا

میں زندگی سے نہ کھل سکا اس لیے بھی محسنؔکہ بہتے پانی پہ کب تلک اعتبار کرنا

— محسن نقوی