13 اشعار

اتنی مدت بعد ملے ہو

Itnī muddat ba'd mile ho

اتنی مدت بعد ملے ہو

«اتنی مدت بعد ملے ہو» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 15 سیکنڈ ہے۔

اتنی مدت بعد ملے ہوکن سوچوں میں گم پھرتے ہو

اتنے خائف کیوں رہتے ہوہر آہٹ سے ڈر جاتے ہو

تیز ہوا نے مجھ سے پوچھاریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو

کاش کوئی ہم سے بھی پوچھےرات گئے تک کیوں جاگے ہو

میں دریا سے بھی ڈرتا ہوںتم دریا سے بھی گہرے ہو

کون سی بات ہے تم میں ایسیاتنے اچھے کیوں لگتے ہو

پیچھے مڑ کر کیوں دیکھا تھاپتھر بن کر کیا تکتے ہو

جاؤ جیت کا جشن مناؤمیں جھوٹا ہوں تم سچے ہو

اپنے شہر کے سب لوگوں سےمیری خاطر کیوں الجھے ہو

کہنے کو رہتے ہو دل میںپھر بھی کتنے دور کھڑے ہو

رات ہمیں کچھ یاد نہیں تھارات بہت ہی یاد آئے ہو

ہم سے نہ پوچھو ہجر کے قصےاپنی کہو اب تم کیسے ہو

محسنؔ تم بدنام بہت ہوجیسے ہو پھر بھی اچھے ہو

— محسن نقوی