6 اشعار

خود اپنے دل میں خراشیں اتارنا ہوں گی

Khud apne dil meñ ḳharāsheñ utārnā hoñgī

خود اپنے دل میں خراشیں اتارنا ہوں گی

«خود اپنے دل میں خراشیں اتارنا ہوں گی» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

خود اپنے دل میں خراشیں اتارنا ہوں گیابھی تو جاگ کے راتیں گزارنا ہوں گی

ترے لیے مجھے ہنس ہنس کے بولنا ہوگامرے لیے تجھے زلفیں سنوارنا ہوں گی

تری صدا سے تجھی کو تراشنا ہوگاہوا کی چاپ سے شکلیں ابھارنا ہوں گی

ابھی تو تیری طبیعت کو جیتنے کے لیےدل و نگاہ کی شرطیں بھی ہارنا ہوں گی

ترے وصال کی خواہش کے تیز رنگوں سےترے فراق کی صبحیں نکھارنا ہوں گی

یہ شاعری یہ کتابیں یہ آیتیں دل کینشانیاں یہ سبھی تجھ پہ وارنا ہوں گی

— محسن نقوی