5 اشعار

میں چپ رہا کہ زہر یہی مجھ کو راس تھا

Maiñ chup rahā ki zehr yahī mujh ko raas thā

میں چپ رہا کہ زہر یہی مجھ کو راس تھا

«میں چپ رہا کہ زہر یہی مجھ کو راس تھا» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

میں چپ رہا کہ زہر یہی مجھ کو راس تھاوہ سنگ لفظ پھینک کے کتنا اداس تھا

اکثر مری قبا پہ ہنسی آ گئی جسےکل مل گیا تو وہ بھی دریدہ لباس تھا

میں ڈھونڈھتا تھا دور خلاؤں میں ایک جسمچہروں کا اک ہجوم مرے آس پاس تھا

تم خوش تھے پتھروں کو خدا جان کے مگرمجھ کو یقین ہے وہ تمہارا قیاس تھا

بخشا ہے جس نے روح کو زخموں کا پیرہنمحسنؔ وہ شخص کتنا طبیعت شناس تھا

— محسن نقوی