6 اشعار

معرکہ اب کے ہوا بھی تو پھر ایسا ہوگا

Ma'rika ab ke huā bhī to phir aisā hogā

معرکہ اب کے ہوا بھی تو پھر ایسا ہوگا

«معرکہ اب کے ہوا بھی تو پھر ایسا ہوگا» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

معرکہ اب کے ہوا بھی تو پھر ایسا ہوگاتیرے دریا پہ مری پیاس کا پہرہ ہوگا

اس کی آنکھیں ترے چہرے پہ بہت بولتی ہیںاس نے پلکوں سے ترا جسم تراشا ہوگا

کتنے جگنو اسی خواہش میں مرے ساتھ چلےکوئی رستہ ترے گھر کو بھی تو جاتا ہوگا

میں بھی اپنے کو بھلائے ہوئے پھرتا ہوں بہتآئنہ اس نے بھی کچھ روز نہ دیکھا ہوگا

رات جل تھل مری آنکھوں میں اتر آیا تھاصورت ابر کوئی ٹوٹ کے برسا ہوگا

یہ مسیحائی اسے بھول گئی ہے محسنؔیا پھر ایسا ہے مرا زخم ہی گہرا ہوگا

— محسن نقوی