8 اشعار

میں کل تنہا تھا خلقت سو رہی تھی

Maiñ kal tanhā thā ḳhalqat so rahī thī

میں کل تنہا تھا خلقت سو رہی تھی

«میں کل تنہا تھا خلقت سو رہی تھی» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

میں کل تنہا تھا خلقت سو رہی تھیمجھے خود سے بھی وحشت ہو رہی تھی

اسے جکڑا ہوا تھا زندگی نےسرہانے موت بیٹھی رو رہی تھی

کھلا مجھ پر کہ میری خوش نصیبیمرے رستے میں کانٹے بو رہی تھی

مجھے بھی نارسائی کا ثمر دےمجھے تیری تمنا جو رہی تھی

مرا قاتل مرے اندر چھپا تھامگر بد نام خلقت ہو رہی تھی

بغاوت کر کے خود اپنے لہو سےغلامی داغ اپنے دھو رہی تھی

لبوں پر تھا سکوت مرگ لیکنمرے دل میں قیامت سو رہی تھی

بجز موج فنا دنیا میں محسنؔہماری جستجو کس کو رہی تھی

— محسن نقوی