8 اشعار

پھر وہی میں ہوں وہی شہر بدر سناٹا

Phir vahī maiñ hūñ vahī shahr-ba-dar sannāTā

پھر وہی میں ہوں وہی شہر بدر سناٹا

«پھر وہی میں ہوں وہی شہر بدر سناٹا» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 1 سیکنڈ ہے۔

پھر وہی میں ہوں وہی شہر بدر سناٹامجھ کو ڈس لے نہ کہیں خاک بسر سناٹا

دشت ہستی میں شب غم کی سحر کرنے کوہجر والوں نے لیا رخت سفر سناٹا

کس سے پوچھوں کہ کہاں ہے مرا رونے والااس طرف میں ہوں مرے گھر سے ادھر سناٹا

تو صداؤں کے بھنور میں مجھے آواز تو دےتجھ کو دے گا مرے ہونے کی خبر سناٹا

اس کو ہنگامۂ منزل کی خبر کیا دو گےجس نے پایا ہو سر راہ گزر سناٹا

حاصل کنج قفس وہم بکف تنہائیرونق شام سفر تا بہ سحر سناٹا

قسمت شاعر سیماب صفت دشت کی موتقیمت ریزۂ الماس ہنر سناٹا

جان محسنؔ مری تقدیر میں کب لکھا ہےڈوبتا چاند ترا قرب گجر سناٹا

— محسن نقوی