7 اشعار

یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی

Ye dil ye paagal dil mera kyun bujh gaya aawaargi

یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی

«یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 9 سیکنڈ ہے۔

یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگیاس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ہوا آوارگی

کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیامیں نے کہا تو کون ہے اس نے کہا آوارگی

لوگو بھلا اس شہر میں کیسے جئیں گے ہم جہاںہو جرم تنہا سوچنا لیکن سزا آوارگی

یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا ویراں سفرہم لوگ تو اکتا گئے اپنی سنا آوارگی

اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا مرے غم کا سببصحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا آوارگی

اس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمان وفااس سمت لہروں کی دھمک کچا گھڑا آوارگی

کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میںمحسنؔ مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی

— محسن نقوی