6 اشعار

چند لمحوں کے لئے انجمن آرائی تھی

Chand lamhon ke liye anjuman-aarai thi

چند لمحوں کے لئے انجمن آرائی تھی

«چند لمحوں کے لئے انجمن آرائی تھی» محسن زیدی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھے محسن زیدی» میں 18 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

چند لمحوں کے لئے انجمن آرائی تھیپھر وہی میں تھا وہی رات کی تنہائی تھی

چڑھتے سورج کی توجہ رہی ساری اس پارروشنی کی تو ادھر صرف جھلک آئی تھی

اپنے دل میں بھی تھی تعمیر مکاں کی حسرتاپنی قسمت میں مگر بادیہ پیمائی تھی

اپنے ہی بوجھ سے ہر ڈوبنے والا ڈوباورنہ طوفان سے کشتی تو نکل آئی تھی

چل دیے بس یوں ہی اک سائے کے پیچھےنہ تعارف ہی تھا اس سے نہ شناسائی تھی

کون اس دشت میں کہتا مجھے محسنؔ لبیکاپنی ہی خاک نوا گونج کے لوٹ آئی تھی

— محسن زیدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں