8 اشعار

میں ایک حرف معانی کا ایک دفتر وہ

Main Ek Harf Ma'aani Ka Ek Daftar Woh

میں ایک حرف معانی کا ایک دفتر وہ

«میں ایک حرف معانی کا ایک دفتر وہ» محسن زیدی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھے محسن زیدی» میں 18 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

میں ایک حرف معانی کا ایک دفتر وہمیں ایک موج‌ سراب جو سمندر وہ

تمام ثابت و سیار اس کے حلقہ بگوشیہ کائنات ہے اک دائرہ تو محور وہ

تمام مملکتیں اس کے ہی قلمرو میںسب اس کے زیر نگیں بحر و بر کا داور وہ

سروں پہ اہل کرم کے ہے ابر رحمت کاستم‌‌ گروں کے لئے قہر کا ہے لشکر وہ

کہیں ہے دن کی تپش میں شجر شجر سایہکہیں ہے شب کے اندھیرے میں ماہ و اختر وہ

کوئی مدد کو نہ آئے گا ایسی منزل ہےپناہ جاں کو ملے گی اگر ہے رہبر وہ

پھر اس کی حمد و ثنا کس طرح لکھی جائےحدود‌ لفظ و معانی سے جب ہے باہر وہ

کتاب دین کی تکمیل ہو چکی محسنؔزمیں پہ بھیج چکا آخری پیمبر وہ

— محسن زیدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں