5 اشعار

یوں سمجھ لو کہ بجز نام خدا کچھ نہ رہا

Yoon Samajh Lo Ke Bajuz Naam-e-Khuda Kuchh Na Raha

یوں سمجھ لو کہ بجز نام خدا کچھ نہ رہا

«یوں سمجھ لو کہ بجز نام خدا کچھ نہ رہا» محسن زیدی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھے محسن زیدی» میں 18 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

یوں سمجھ لو کہ بجز نام خدا کچھ نہ رہاجل کے اس آگ میں سب خاک ہوا کچھ نہ رہا

کس کا سر کس کی ردا کس کا مکاں ڈھونڈتے ہوقتل و غارت میں تو کوئی نہ بچا کچھ نہ رہا

ہم کسی اور کے ہونے کی خبر کیا دیتےگم ہوئے ایسے کہ اپنا بھی پتا کچھ نہ رہا

کچے رنگوں کی طرح اڑ گئے سارے ہی حروفکورے کاغذ پہ تھا جو کچھ بھی لکھا کچھ نہ رہا

محسنؔ اس طرح لٹی محفل ساز و آوازگل نغمہ نہ کوئی برگ نوا کچھ نہ رہا

— محسن زیدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں