6 اشعار

ہاں یہ بدلی کالی کالی جائے گی

Haan yeh badli kaali kaali jayegi

ہاں یہ بدلی کالی کالی جائے گیپاک بازوں میں بھی ڈھالی جائے گی

توبہ کی رندوں میں گنجائش کہاںجب یہ آئے گی نکالی جائے گی

کچھ بلانوش آ گئے بھٹی میں شیختیری بوتل آج خالی جائے گی

پھول کیا ڈالو گے تربت پر مریخاک بھی تم سے نہ ڈالی جائے گی

جائیے ہم اپنا بہلا لیں گے دلدل لگی کوئی نکالی جائے گی

آئے بھی تو وہ مبارکؔ آئے کیاجانے کی تمہید ڈالی جائے گی

— مبارک عظیم آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں