5 اشعار

کس سے بیاں کیجئے؟ حال دلِ تباہ کا،

Kis se bayaan keejiye? Haal-e-dil-e-tabaah ka,

کس سے بیاں کیجئے؟ حال دلِ تباہ کا،

«کس سے بیاں کیجئے؟ حال دلِ تباہ کا،» محمد رفیع سودا کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب یار نے اٹھا کر زلفوں کے بال باندھے محمد رفیع سودا» میں 1 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

کس سے بیاں کیجئے؟ حال دلِ تباہ کا،سمجھے وہی اسے جو ہو زخمی تیری نگاہ کا

مجھ کو تیری طلب ہے یار تجھ کو ہے چاہ غیر کیاپنی نظر میں‌یاں نہیں طور کوئی نباہ کا

دین و دل و قرار و صبر عشق میں‌تیرے کھو چکےجیتے جو اب کہ ہم بچے نام نہ لیں‌گے چاہ کا

وصل بھی ہو تو دل میرا غم کو نہ چھوڑے ہجر کےیہ تو ہمیشہ ہے رفیق وصل ہے گاہ گاہ کا

سودا سُنا ہے میں نے یہ اُس پہ ہوا تو مبتلارشک سے جس کی چہرے کے داغ جگر ہے ماہ کا​

— محمد رفیع سودا

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں