10 اشعار

آپ محبوب خدا یا مصطفیٰ

Aap Mehboob-e-Khuda, Ya Mustafa

آپ محبوب خدا یا مصطفیٰ

«آپ محبوب خدا یا مصطفیٰ» مظفر وارثی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «شوق جینے کا ہے مجھکو مگر اتنا بھی نہیں (مظفر وارثی)» میں 18 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 15 سیکنڈ ہے۔

آپ محبوب خدا یا مصطفیٰہو گیا دل آپ کا یا مصطفیٰ

وہ حقیقت میں کہا اللہ نےآپ نے جو کچھ کہا یا مصطفیٰ

آپ پر اور آپ کے فرمان پرجان و دل سے ہم فدا یا مصطفیٰ

آپ کے نقش قدم پر ہم چلیںآپ سب کے رہنما یا مصطفیٰ

والیان ملک سلطاں تاجورآپ کے در کے گدا یا مصطفیٰ

امتوں میں افضل امت آپ کیآپ شاہ انبیا یا مصطفیٰ

دین حق کی آپ نے تعلیم دیآپ حق ہیں حق نما یا مصطفیٰ

آپ ہی نے تو کیا انسان کوخود نگر خود آشنا یا مصطفیٰ

آپ پر ہیں ختم ساری عظمتیںتھا نہ ہوگا آپ سا یا مصطفیٰ

ہر گھڑی میں آپ پر بھیجوں دروددل کہے صل علیٰ یا مصطفیٰ

— مظفر وارثی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں