6 اشعار

نہ بلوایا نہ آئے روز وعدہ کر کے دن کاٹے

Na bulwaya na aaye roz waada kar kar ke din kaate

نہ بلوایا نہ آئے روز وعدہ کر کے دن کاٹے

«نہ بلوایا نہ آئے روز وعدہ کر کے دن کاٹے» مضطر خیرآبادی کا کلام ہے، جسے واصف سیفی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو بگڑ گیاوہ نصیب ہوں جو اجڑگیا وہ دیارہوں مضطر خیرآبادی» میں 1 مئی 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

نہ بلوایا نہ آئے روز وعدہ کر کے دن کاٹےبڑے وہ ہو کہ تم نے اچھا اچھا کر کے دن کاٹے

اکیلے کیا تمہیں نے سختیاں جھیلیں جدائی کینہیں ہم نے بھی پتھر کا کلیجا کر کے دن کاٹے

بتا مجھ کو طریقہ اے شب غم سال کٹنے کاکوئی بارہ مہینے تیس دن کیا کر کے دن کاٹے

جسے اپنا سمجھتے تھے وہی دل ہو گیا ان کاکوئی دنیا میں اب کس کا بھروسا کر کے دن کاٹے

قضا بھی آ گئی لیکن نہ آنا تھا نہ آئے وہیہ میں نے عمر بھر کس کی تمنا کر کے دن کاٹے

تمہارا کیا کھلے بندوں رہے چاہے جسے دیکھاکمال اس نے کیا مضطرؔ کہ پردا کر کے دن کاٹے

— مضطر خیرآبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں