9 اشعار

گلی گلی یوں محبت کے خواب بیچوں گا

Gali gali yun mohabbat ke khwab bechoonga

گلی گلی یوں محبت کے خواب بیچوں گا

«گلی گلی یوں محبت کے خواب بیچوں گا» نا معلوم کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھے محسن زیدی» میں 18 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 1 سیکنڈ ہے۔

گلی گلی یوں محبت کے خواب بیچوں گامیں رکھ کے ریڑھی پہ تازہ گلاب بیچوں گا

رہی جو زندگی میری تو شہرِ ظلمت میںچراغ بیچوں گا اور بے حساب بیچوں گا

مرا اجالوں کا بیوپار بس چمک جائےفلک پہ بیٹھ کے میں آفتاب بیچوں گا

کشید کر کے قلندر کی مست آنکھوں سےشرابیوں کو میں " حق کی شراب" بیچوں گا

خرید کر میں جہنم سے جسم لیلیٰ کاجناب قیس کو دلکش عذاب بیچوں گا

سنائی دے گا جسے میری روح کا نغمہمیں ایسے شخص کو دل کا رباب بیچوں گا

لگا کے آگ میں رکھ دوں گا " فکرِ نفرت" کوکباڑیوں کو میں اس کا نصاب بیچوں گا

میں گردہ بیچ کے چھپواؤں گا اسے واصفپھر اک "واہ" کے بدلے کتاب بیچوں گا

جبار واصف

— نا معلوم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں