7 اشعار

دیکھ موہن تری کمر کی طرف

Dekh Mohan teri kamar ki taraf

دیکھ موہن تری کمر کی طرف

«دیکھ موہن تری کمر کی طرف» ناجی شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

دیکھ موہن تری کمر کی طرفپھر گیا مانی اپنے گھر کی طرف

جن نے دیکھے ترے لب شیریںنظر اس کی نہیں شکر کی طرف

ہے محال ان کا دام میں آنادل ہے مائل بتاں کا زر کی طرف

تیرے رخسار کی صفائی دیکھچشم دانا کی نئیں گہر کی طرف

ہیں خوشامد طلب سب اہل دولغور کرتے نئیں ہنر کی طرف

ماہ رو نے سفر کیا ہے جدھردل مرا ہے اسی نگر کی طرف

حشر میں پاکباز ہے ناجیؔبدعمل جائیں گے سقر کی طرف

— ناجی شاکر