5 اشعار

دیکھی بہار ہم نے کل زور مے کدے میں

Dekhi bahaar hum ne kal zor-e-maikade mein

دیکھی بہار ہم نے کل زور مے کدے میں

«دیکھی بہار ہم نے کل زور مے کدے میں» ناجی شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

دیکھی بہار ہم نے کل زور مے کدے میںہنسنے سیں اوس سجن کے تھا شور مے کدے میں

تھے جوش مل سیں ایسی شورش میں داغ دل کےگویا کہ کودتے ہیں یہ مور مے کدے میں

پھندا رکھا تھا میں نے شاید کہ وہ پری رودیکھے تو پاس میرے ہو دور مے کدے میں

ہے آرزو کہ ہم دم وہ ماہ رو ہو میرادے شام سیں جو پیالہ ہو بھور مے کدے میں

ساقی وہی ہے میرا ناجیؔ کہ گر مروں میںمجھ واسطے بنا دے جا گور مے کدے میں

— ناجی شاکر