9 اشعار

بدعت مسنون ہو گئی ہے

Bidat masnoon ho gayi hai

بدعت مسنون ہو گئی ہے

«بدعت مسنون ہو گئی ہے» نظم طباطبائی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

بدعت مسنون ہو گئی ہےامت مطعون ہو گئی ہے

کیا کہنا تری دعا کا زاہدگردوں کا ستون ہو گئی ہے

رہنے دو اجل جو گھات میں ہےمجھ پر مفتون ہو گئی ہے

حسرت کو غبار دل میں ڈھونڈوزندہ مدفون ہو گئی ہے

وحشت کا تھا نام اول اولاب تو وہ جنون ہو گئی ہے

واعظ نے بری نظر سے دیکھامے شیشے میں خون ہو گئی ہے

عارض کے قرین گلاب کا پھولہم رنگ کی دون ہو گئی ہے

بندہ ہوں ترا زبان شیریںدنیا ممنون ہو گئی ہے

حیدرؔ شب غم میں مرگ ناگاہشادی کا شگون ہو گئی ہے

— نظم طباطبائی