10 اشعار

اس مہینہ بھر کہاں تھا ساقیا اچھی طرح

Is mahina bhar kahan tha saqiya achhi tarah

اس مہینہ بھر کہاں تھا ساقیا اچھی طرح

«اس مہینہ بھر کہاں تھا ساقیا اچھی طرح» نظم طباطبائی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

اس مہینہ بھر کہاں تھا ساقیا اچھی طرحآ ادھر آ عید تو مل لیں ذرا اچھی طرح

انگلیاں کانوں میں رکھ کر اے مسافر سن ذراآ رہی ہے صاف آواز درا اچھی طرح

چشم موسیٰ لا سکی اک اس کے جلوہ کی نہ تابچشم دل سے جس کو دیکھا بارہا اچھی طرح

فاصلہ ایسا نہیں کچھ عرش کی زنجیر سےکیا کہوں بڑھتا نہیں دست دعا اچھی طرح

اہل صورت کو نہیں ہے اچھی سیرت سے غرضاچھی صورت چاہئے اچھی ادا اچھی طرح

شاہدان لالہ و گل کی خبر لائی ہے کچھسال بھر کے بعد آئی اے صبا اچھی طرح

سیکھ لے گی بل کی لینا تا کمر آنے تو دوبل ابھی کرتی نہیں زلف دوتا اچھی طرح

شیشہ و جام و سبو بھر لے مئے گل رنگ سےآج ساقی گھر کے آئی ہے گھٹا اچھی طرح

لیتے ہیں اہل جنوں کیا کیا تصور کے مزےآنکھ سے پریوں کو دیکھا بارہا اچھی طرح

دے رہی ہے اس کی خاموشی صدائے دورباشیہ نہیں کہتا کہ نظمؔ مبتلا اچھی طرح

— نظم طباطبائی