10 اشعار

اپنی ہی صدا سنوں کہاں تک

Apni hi sada sunun kahan tak

اپنی ہی صدا سنوں کہاں تک

«اپنی ہی صدا سنوں کہاں تک» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

اپنی ہی صدا سنوں کہاں تکجنگل کی ہوا رہوں کہاں تک

ہر بار ہوا نہ ہوگی در پرہر بار مگر اٹھوں کہاں تک

دم گھٹتا ہے گھر میں حبس وہ ہےخوشبو کے لئے رکوں کہاں تک

پھر آ کے ہوائیں کھول دیں گیزخم اپنے رفو کروں کہاں تک

ساحل پہ سمندروں سے بچ کرمیں نام ترا لکھوں کہاں تک

تنہائی کا ایک ایک لمحہہنگاموں سے قرض لوں کہاں تک

گر لمس نہیں تو لفظ ہی بھیجمیں تجھ سے جدا رہوں کہاں تک

سکھ سے بھی تو دوستی کبھی ہودکھ سے ہی گلے ملوں کہاں تک

منسوب ہو ہر کرن کسی سےاپنے ہی لیے جلوں کہاں تک

آنچل مرے بھر کے پھٹ رہے ہیںپھول اس کے لئے چنوں کہاں تک

— پروین شاکر