5 اشعار

بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کے

Bahut roya woh hum ko yaad kar ke

بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کے

«بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کے» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کےہماری زندگی برباد کر کے

پلٹ کر پھر یہیں آ جائیں گے ہموہ دیکھے تو ہمیں آزاد کر کے

رہائی کی کوئی صورت نہیں ہےمگر ہاں منت صیاد کر کے

بدن میرا چھوا تھا اس نے لیکنگیا ہے روح کو آباد کر کے

ہر آمر طول دینا چاہتا ہےمقرر ظلم کی میعاد کر کے

— پروین شاکر