5 اشعار

مقتل وقت میں خاموش گواہی کی طرح

Maqtal-e-waqt mein khamosh gawahi ki tarah

مقتل وقت میں خاموش گواہی کی طرح

«مقتل وقت میں خاموش گواہی کی طرح» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے شہزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

مقتلِ وقت میں خاموش گواہی کی طرحدل بھی کام آیا ہے گمنام سپاہی کی طرح

ایک لمحے کو زمانے نے رضا پوچھی تھیگقتگو ہونے لگی ظلِ الٰہی کی طرح

ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹھراخامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح

اس نے خوشبُو سے کرایا تھا تعارف میرااور پھر مجھ کو بکھیرا بھی ہوا ہی کی طرح

کُلُھُم ایک دیا اور ہوا کی اقلیمپھیلتی جاۓ مقدر کی سیاہی کی طرح

— پروین شاکر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں