17 اشعار

پورا دکھ اور آدھا چاند

Poora Dukh Aur Aadha Chand

پورا دکھ اور آدھا چاند

«پورا دکھ اور آدھا چاند» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 42 سیکنڈ ہے۔

پورا دکھ اور آدھا چاندہجر کی شب اور ایسا چاند

دن میں وحشت بہل گئیرات ہوئی اور نکلا چاند

کس مقتل سے گزرا ہوگااتنا سہما سہما چاند

یادوں کی آباد گلی میںگھوم رہا ہے تنہا چاند

میری کروٹ پر جاگ اٹھےنیند کا کتنا کچا چاند

میرے منہ کو کس حیرت سےدیکھ رہا ہے بھولا چاند

اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند

آنسو روکے نور نہائےدل دریا تن صحرا چاند

اتنے روشن چہرے پر بھیسورج کا ہے سایا چاند

جب پانی میں چہرہ دیکھاتو نے کس کو سوچا چاند

برگد کی اک شاخ ہٹا کرجانے کس کو جھانکا چاند

بادل کے ریشم جھولے میںبھور سمے تک سویا چاند

رات کے شانے پر سر رکھےدیکھ رہا ہے سپنا چاند

سوکھے پتوں کے جھرمٹ پرشبنم تھی یا ننھا چاند

ہاتھ ہلا کر رخصت ہوگااس کی صورت ہجر کا چاند

صحرا صحرا بھٹک رہا ہےاپنے عشق میں سچا چاند

رات کے شاید ایک بجے ہیںسوتا ہوگا میرا چاند

— پروین شاکر