6 اشعار

تیرا گھر اور میرا جنگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

Tera Ghar Aur Mera Jungle Bheegta Hai Saath Saath

تیرا گھر اور میرا جنگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

«تیرا گھر اور میرا جنگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

تیرا گھر اور میرا جنگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھایسی برساتیں کہ بادل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

بچپنے کا ساتھ ہے پھر ایک سے دونوں کے دکھرات کا اور میرا آنچل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

وہ عجب دنیا کہ سب خنجر بکف پھرتے ہیں اورکانچ کے پیالوں میں صندل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

بارش سنگ ملامت میں بھی وہ ہم راہ ہےمیں بھی بھیگوں خود بھی پاگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیبہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

بارشیں جاڑے کی اور تنہا بہت میرا کسانجسم اور اکلوتا کمبل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

— پروین شاکر