5 اشعار

وقت رخصت آ گیا دل پھر بھی گھبرایا نہیں

Waqt-e-Rukhsat Aa Gaya Dil Phir Bhi Ghabraya Nahin

وقت رخصت آ گیا دل پھر بھی گھبرایا نہیں

«وقت رخصت آ گیا دل پھر بھی گھبرایا نہیں» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

وقت رخصت آ گیا دل پھر بھی گھبرایا نہیںاس کو ہم کیا کھوئیں گے جس کو کبھی پایا نہیں

زندگی جتنی بھی ہے اب مستقل صحرا میں ہےاور اس صحرا میں تیرا دور تک سایا نہیں

میری قسمت میں فقط درد تہہ ساغر ہی ہےاول شب جام میری سمت وہ لایا نہیں

تیری آنکھوں کا بھی کچھ ہلکا گلابی رنگ تھاذہن نے میرے بھی اب کے دل کو سمجھایا نہیں

کان بھی خالی ہیں میرے اور دونوں ہاتھ بھیاب کے فصل گل نے مجھ کو پھول پہنایا نہیں

— پروین شاکر