5 اشعار

یہ کب کہتی ہوں تم میرے گلے کا ہار ہوجاؤ

Yeh kab kehti hoon tum mere gale ka haar ho jao

یہ کب کہتی ہوں تم میرے گلے کا ہار ہوجاؤ

«یہ کب کہتی ہوں تم میرے گلے کا ہار ہوجاؤ» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

یہ کب کہتی ہوں تم میرے گلے کا ہار ہوجاؤ۔۔وہیں سے لوٹ جانا تم جہاں بےزار ہوجاؤ۔۔

ملاقاتوں میں وقفہ اس لئے ہونا ضروری ہے،کہ تم اک دن جدائی کے لئے تیار ہوجاؤ۔۔

بہت جلد سمجھ میں آنے لگتے ہو زمانے کو،بہت آسان ہو تھوڑے بہت دشوار ہوجاؤ۔۔

بلا کی دھوپ سے آئی ہوں میرا حال تو دیکھو،بس اب ایسا کرو تم سایۂ دیوار ہوجاؤ۔۔

ابھی پڑھنے کے دن ہیں لکھ بھی لینا حالِ دل اپنا،مگر لکھنا تبھی جب لائقِ اظہار ہوجاؤ۔۔

— پروین شاکر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں