14 اشعار

فبأیّ آلاء ربکما تکذبٰن

Fabi Ayyi Ala-i Rabbikuma Tukazziban

فبأیّ آلاء ربکما تکذبٰن

«فبأیّ آلاء ربکما تکذبٰن» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 17 سیکنڈ ہے۔

دل آزاری بھی اک فن ہےاور کچھ لوگ تو

ساری زندگی اسی کی روٹی کھاتے ہیںچاہے ان کا برج کوئی ہو

عقرب ہی لگتے ہیںتیسرے درجے کے پیلے اخباروں پر یہ

اپنی یرقانی سوچوں سےاور بھی زردی ملتے رہتے ہیں

مالا باری کیبن ہوں یا پانچ ستارہ ہوٹلکہیں بھی قے کرنے سے باز نہیں آتے

اوپر سے اس عمل کوفقرے بازی کہتے ہیں

جس کا پہلا نشانہ عمومابل کو ادا کرنے والا ساتھی ہوتا ہے!

اپنے اپنے کنوئیں کو بحر اعظم کہنے اور سمجھنے والےیہ ننھے مینڈک

ہر ہاتھی کو دیکھ کے پھولنے لگے ہیںاور جب پھٹنے والے ہوں تو

ہاتھی کی آنکھوں پر پھبتی کسنے لگے ہیںکوے بھی انڈے کھانے کے شوق کو اپنے

فاختہ کے گھر جا کر پورا کرتے ہیںلیکن یہ وہ سانپ ہیں جو کہ

اپنے بچےخود ہی چٹ کر جاتے ہیں

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہسانپوں کی یہ خصلت

مالک جن و انس کی، انسانوں کے حق میںکیسی بے پایاں رحمت ہے!

— پروین شاکر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں