7 اشعار

بصد خلوص بصد احترام کرتے چلو

Basad khuloos basad ehtiram karte chalo

بصد خلوص بصد احترام کرتے چلو

«بصد خلوص بصد احترام کرتے چلو» قمرجلالوی کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے (قمرجلالوی)» میں 22 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

بصد خلوص بصد احترام کرتے چلوبزرگ جب بھی ملیں تم سلام کرتے چلو

ادب سے پیار سے اخلاق سے محبت سےجو دشمنی کریں ان کو بھی رام کرتے چلو

دل و دماغ میں لوگوں کے نقش ہو جائیںکچھ ایسے شعر زمانے کے نام کرتے چلو

خود اپنی فکر تو دنیا میں سب ہی کرتے ہیںجو دوسروں کے لئے ہوں وہ کام کرتے چلو

دکھی دلوں کے لئے بن کے ابن مریم تمبلند دنیا میں اپنا مقام کرتے چلو

زباں پہ مہر لگی ہو تو راہ الفت میںنگاہ شوق سے اس کو پیام کرتے چلو

خدا کی بندگی عشق رسول سے نغمیؔتم اپنے آپ پر دوزخ حرام کرتے چلو

— قمرجلالوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں