7 اشعار

کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو

Kabhi kaha na kisi se tere fasane ko

کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو

«کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو» قمرجلالوی کا کلام ہے، جسے حماد ابراہیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے (قمرجلالوی)» میں 22 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کونہ جانے کیسے خبر ہو گئی زمانے کو

دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلےکہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو

مری لحد پہ پتنگوں کا خون ہوتا ہےحضور شمع نہ لایا کریں جلانے کو

سنا ہے غیر کی محفل میں تم نہ جاؤ گےکہو تو آج سجا لوں غریب خانے کو

دبا کے قبر میں سب چل دیئے دعا نہ سلامذرا سی دیر میں کیا ہو گیا زمانے کو

اب آگے اس میں تمہارا بھی نام آئے گاجو حکم ہو تو یہیں چھوڑ دوں فسانے کو

قمرؔ ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائیچلے ہو چاندنی شب میں انہیں بلانے کو

— قمرجلالوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں