5 اشعار

یہ رستے میں کس سے ملاقات کر لی

Yeh raste mein kis se mulaqat kar li

یہ رستے میں کس سے ملاقات کر لی

«یہ رستے میں کس سے ملاقات کر لی» قمرجلالوی کا کلام ہے، جسے سجاد وٹو نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے (قمرجلالوی)» میں 22 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

یہ رستے میں کس سے ملاقات کر لیکہاں رہ گئے تھے بڑی رات کر لی

شب غم کبھی در کو اٹھ اٹھ کے دیکھاکبھی ان کی تصویر سے بات کر لی

ہم اہل جنوں کا ٹھکانا نہ پوچھوکہیں دن نکالا کہیں رات کر لی

چلے آئے موسیٰ کو جلوہ دکھانےقیامت سے پہلے ملاقات کر لی

قمرؔ اپنے گھر ان کو مہماں بلا کربلا چاند کے چاندنی رات کر لی

— قمرجلالوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں