5 اشعار

عام تھا مجھ کو خاص کر ڈالا

Aam tha mujh ko khaas kar dala

عام تھا مجھ کو خاص کر ڈالاپھر مجھے غم شناس کر ڈالا

مرے چرچے کیے زمانے میںیوں مجھے بے لباس کر ڈالا

چھین کر مجھ سے میرے خوابوں کوموت کو اور پاس کر ڈالا

چھیڑ کر ذکر عمر رفتہ کاتم نے پھر سے اداس کر ڈالا

جام الفت پلا کے ظالم نےعمر ساری کو پیاس کر ڈالا

— رانا احمد شہید