6 اشعار

بکھر گئے میرے خواب سارے

Bikhar gaye mere khwab saare

بکھر گئے میرے خواب سارےملے ہیں مجھ کو عذاب سارے

اسی نے مجھ کو دیے ہیں کانٹےدیے تھے جس کو گلاب سارے

سوال سارے سہی تھے اُس کےغلط تھے لیکن جواب سارے

مجھے رلایا ہے اُس نے پل پلملا، تو لوں گا حساب سارے

جو خود سے ملنا ہے آج تم کواتار پھینکو نقاب سارے

ہیں جو بھی جرم وفا کے مجرمیہاں ہیں زیر عتاب سارے

— رانا احمد شہید