5 اشعار

اب تو ہر خواب پریشان ہوا جاتا ہے

Ab to har khwab pareshan hua jata hai

اب تو ہر خواب پریشان ہوا جاتا ہےمیرا کتنا بڑا نقصان ہوا جاتا ہے

آج کے دور میں جینا تو بڑا مشکل ہےاور مرنا بڑا آسان ہوا جاتا ہے

لالچ و حرص و ہوس، دھوکہ دہی، چالاکیاب تو انسان بھی شیطان ہوا جاتا ہے

ایک رونق تھی، چراغاں تھا کبھی اس دل میںاب یہ سنسان سا، ویران ہوا جاتا ہے

جو بھی انساں نے کیا دوسرے انسانوں سےاس پہ شیطان بھی حیران ہوا جاتا ہے

— رانا احمد شہید