5 اشعار

بلند اڑان نئے بال و پر تلاش کرو

Buland udaan naye baal-o-par talaash karo

بلند اڑان نئے بال و پر تلاش کرو‏نیا سفر ہے نئی رہگزر تلاش کرو

طویل ہو یا کٹھن راستہ تو کیا غم ہےسفر کی فکر نہیں، ہم سفر تلاش کرو

‏جو منزلوں سے نہیں راستوں سے واقف ہو‏وہ میرِ کارواں وہ راہبر تلاش کرو

‏نہ ڈھونڈتے رہو اوروں کی خامیاں ہرپل‏بس اپنی خوبیاں اپنے ہنر تلاش کرو

‏ہر ایک رازِ حقیقت کھلے گا تم پر بھی‏نظر کو چھوڑ دو اہلِ نظر تلاش کرو

— رانا احمد شہید