5 اشعار

سینے سے اسنے دل کو دیا ہے نکال کر

Seene se usne dil ko diya hai nikaal kar

سینے سے اسنے دل کو دیا ہے نکال کر‏رکھا تھا ہم نے جس کو بہت دیکھ بھال کر

‏دیکھے کوئی خلوص مرے غمگسار کا‏پانی پلا رہا ہے زہر ڈال ڈال کر

‏آیا ہے حال پوچھنے مجھ سے مرا رقیب‏رکھ دی ہے آج اس نے تو عزت اچھال کر

‏کچھ دیر کے لیے تو مجھے مل مرے طبیب‏کچھ دیر کے لیے مری سانسیں بحال کر

یہ خامشی تری نہ کہیں مجھ کو مار دےدینا نہیں جواب تو کوئی سوال کر

— رانا احمد شہید