5 اشعار

ایک تماشہ صبح و شام تو ہونا تھا

Ek tamasha subh o shaam toh hona tha

ایک تماشہ صبح و شام تو ہونا تھاعشق کیا تھا پھر بدنام تو ہونا تھا

ہم تھے مجرم اپنا جرم بغاوت تھااپنے سر پہ کچھ الزام تو ہونا تھا

حق گوئی کا شیوہ ہم نے اپنایابالآخر ہم کو ناکام تو ہونا تھا

بازارِ دنیا میں تجارت زور پہ تھیحسن و وفا کو پھر نیلام تو ہونا تھا

ہم نے سنہرے خواب سجائے آنکھوں میںاپنا بھیانک سا انجام تو ہونا تھا

— رانا احمد شہید