5 اشعار

دولت نے ہرایا نہ وزیروں نے ہرایا

Daulat ne haraya na waziron ne haraya

دولت نے ہرایا نہ وزیروں نے ہرایاشاہوں کو ہمیشہ ہی فقیروں نے ہرایا

ہارے ہیں اگر ہم تو سبب صرف یہی ہےہم کو تو ہمارے ہی مشیروں نے ہرایا

افلاس سے لڑتے ہوئے لوگوں کو یہاں پردولت کے اسیروں کے ذخیروں نے ہرایا

جن کو تھا بڑا زعم سمندر ہیں وہ شایدان کو بڑے چھوٹے سے جزیروں نے ہرایا

یہ کاری گری میرے مخالف کی نہیں تھیمجھ کو میرے ہاتھوں کی لکیروں نے ہرایا

— رانا احمد شہید