7 اشعار

غموں سے بھری اک کتاب ہے محبت

Ghamon se bhari ik kitaab hai mohabbat

غموں سے بھری اک کتاب ہے محبتحقیقت کہاں ایک خواب ہے محبت

ہوں خوش بخت تو ہر گھڑی شادمانیہوں بدبخت تو اک عذاب ہے محبت

سکوں چاہیے تو کہیں اور چلیےہر اک پل کڑا اضطراب ہے محبت

لے جائو یہ عزت، یہ دولت، یہ شہرتمیرا تو فقط انتخاب ہے محبت

کتاب اک کھلی سی میری زندگی ہےاور اس کا حسیں انتساب ہے محبت

ہے کیوں زرد چہرہ، ہیں کیوں رتجگے سےسوالوں کا تیرے جواب ہے محبت

تھکا دے گی تم کو، مٹا دے گی تم کویہ منزل نہیں اک سراب ہے محبت

— رانا احمد شہید