5 اشعار

دن میں سورج سا جل رہا تھا میں

Din mein suraj sa jal raha tha main

دن میں سورج سا جل رہا تھا میںجب ہوئی شام ڈھل رہا تھا میں

جب کھلونوں سے کھیلتے تھے سبھیبس اکیلا ہی پل رہا تھا میں

اپنی منزل میں کیسے پا لیتابند گلیوں میں چل رہا تھا میں

اپنے چہرے کو ڈھونڈنے کےلیےآئینوں کو بدل رہا تھا میں

پھر نیا درد آ ملا مجھ سےمیں یہ سمجھا سنبھل رہا تھا میں

— رانا احمد شہید