5 اشعار

رات کا وقت ہے، سناٹا ہے، اندھیرا ہے

Raat ka waqt hai, sannata hai, andhera hai

رات کا وقت ہے، سناٹا ہے، اندھیرا ہےآج پھر ہم کو تیری یاد نے آ گھیرا ہے

میرے اخلاص میں نہ کھوٹ نہ دکھلاوا تھاجانے کیا سوچ کے احباب نے منہ پھیراہے

وہ جو ویران سا مندر ہے وفا کا لوگواس کے مرکز میں میرا گھر ہے، میرا ڈیرہ ہے

میرارب وہ ہے جو دھڑکن کو بھی سن لیتا ہےوہ جو پتھر کا صنم ہے وہ خدا تیرا ہے

میں نے سودا نہ کیا اپنی خودی کا احمدمیرے کاندھے پہ جو سر ہے وہ فقط میرا ہے

— رانا احمد شہید