5 اشعار

ہیں سوال و جواب پر پہرے

Hain sawal o jawab par pehre

ہیں سوال و جواب پر پہرے‏ذکر شبنم ، گلاب پر پہرے

‏تب سے آنکھوں میں اک جلن سی ہے‏جب سے ٹھہرے ہیں خواب پر پہرے

‏خود تو واعظ نشے میں چور رہیں‏ہم جو مانگیں، شراب پر پہرے

‏حسن کی سلطنت کے وہ حاکم‏پھر ہوں کیسے جناب پر پہرے

‏ان کی باتوں سے گونجتی ہے فضا‏اور اپنے خطاب پر پہرے

— رانا احمد شہید