12 اشعار

مجھے تنہا ہی رہنا ہے

Mujhe tanha hi rehna hai

مجھے تنہا ہی رہنا ہےمجھے تنہا ہی رہنے دو

میری دنیا میں آنے سےتمھیں کچھ بھی نہیں ملنا

کہ میں تو ایک زندہ لاش کی مانند رہتا ہوںملے جو بھی مجھے اُس سے فقط اتنا ہی کہتا ہوں

مجھے تنہا ہی رہنا ہےمجھے تنہا ہی رہنے دو

مری آنکھوں کے پانی کوکبھی نہ روک پاؤگے

یہ اک سیلاب ایسا ہےکہ جس میں ڈوب جاؤ گے

تمہیں کچھ بھی نہیں ملنا مرےجیون میں آنے سےبھلا کیا فائدہ پاؤ گے اک بے بس دیوانے سے

اندھیرے جنگلوں کا میں کوئی گمنام باسی ہوںمیں اپنے سر سے پاؤں تک اداسی ہی اُداسی ہوں

تو پھر تم لوٹ جاؤ نہ کہیں نہ شام ہو جائےمری طرح تیری بھی زندگی نا کام ہو جائے

مجھے اب میری تنہائی سے پیارا کچھ نہیں لگتامجھے اب ساتھ مخلص دوستوں کا ہے فقط ڈستا

مجھے در د جدائی سہنا ہےمجھ کو یہ سہنے دو

مجھے تنہا ہی رہنا ہےمجھے تنہا ہی رہنے دوہ

— رانا احمد شہید