5 اشعار

کسی سے کوئی شکوہ اور نہ کوئی آرزو کرنا

Kisi se koi shikwa aur na koi aarzoo karna

کسی سے کوئی شکوہ اور نہ کوئی آرزو کرناجو دل پہ بیتے سہہ لینا مگر نہ گفتگو کرنا

کوئی بھی کام دنیا کا نہیں کرنا ہمیں اب توہمیں ہے جسجو تیری، ہمیں ہے جستجو کرنا

مرے دشمن نے ایسا وار میرے دل پہ کر ڈالاکہ اب ممکن نہیں چاکِ گریباں کو رفو کرنا

نمازِعشق پڑھنی ہو تو اتنا یاد کر لیناکہ اس کی شرط ہے اپنے لہو سے خود وضو کرنا

مجھے میرے ہی ہاتھوں کی لکیروں نے ہرا ڈالاوگرنہ کس میں اتنا دم مجھے بے آبرو کرنا!

— رانا احمد شہید